سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کوبڑا دھچکا، بائیکاٹ کے باوجود اراکین نے ووٹ کاسٹ کر دیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینیٹ کی نشست پر سندھ اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر سندھ اسمبلی میں پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔تاہم پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پارٹی قیادت کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔پی ٹی آئی رکن دیوان سچل اور کریم بخش گبول سندھ اسمبلی پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔خیال رہے کہ سینیٹ کی نشست کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے نثار کھوڑو جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ارسلان تاج کو امیدوار نامزد کیا ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کی نا اہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اتحادی جماعتوں سے سینیٹ انتخاب میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی ہے،آغا ارسلان سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔ خیال رہے کہ دوہری شہریت کے باعث فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دینے پر نشست خالی ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اتحادی ایم کیوایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا ہے۔خیال رہے کہ فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن 9 مارچ کو سندھ اسمبلی میں ہونا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر