ویکسین لگوانے کے دو ہفتے بعد پریش راول کورونا کا شکار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار و سیاستدان پریش راول ویکسین لگوانے کے دو ہفتے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں پریش راول نے کہا کہ ’بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘پریش راول نے کہا کہ ’حالیہ 10دنوں میں جو بھی لوگ مجھ سے رابطے میں رہے ہیں اُن سے گزارش ہے کہ وہ بھی لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔‘بالی ووڈ اداکار کا سوشل میڈیا پیغام دیکھنے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاگو ہے۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل پریش راول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ کورونا ویکسین لگوا رہے تھے۔پریش راول نے کورونا ویکسین لگواتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عامر خان، رنبیر کپور، امتیابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان اور رنگاناتھ مدھون شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر