ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب میں کرونا کیسز کے پھیلاو میں واضح کمی کے بعد اب مسجد الحرام میں سماجی فاصلوں کو فوری طور پر ختم کردیا گیا ہے اور مسجد الحرام میں اب مطاف اور صحنوں میں نمازیوں کے لیے قاٸم سماجی فاصلوں کے تمام اسٹیکرز بھی ہٹا دیٸے گے ہیں
اب مسجد الحرام میں داخلے کے لیے پہلے سے خصوصی اجازت نامے کی بھی ضرورت نہیں رہی اور تمام نمازی اب سماجی فاصلوں کے بغیر ہی نماز ادا کرسکیں گے تاہم مسجد الحرام میں آنے والوں کے لیے ماسک کی پابندی برقرار رکھی گی ہے ۔



