ملک میں اسلامی بینکاری کی تیزی سے مقبولیت

کراچی(نیشنل ٹائمز): پاکستان میں اسلامی بینک تیزی سے ترقی کررہے ہیں۔ ان کی ’ مارک اپ فری‘ بینکاری عام لوگوں اور تاجروں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔عارف حبیب لمیٹڈ کے مرتب کردہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ اسلامی بینکوں کی10سالہ CAGR 23 فیصد اورروایتی بینکوں کی نمو12 فیصد رہی ہے۔ دسمبر2021کے اختتام پر اسلامی بینکوں کے ڈپازٹس4.21 ٹریلین روپے ہوگئے۔ اس میں روایتی بینکوں کی اسلامی برانچوں کے ڈپازٹس بھی شامل ہیں۔اسلامی بینکاری کی جانب لوگوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے اب روایتی بینکاری نیٹ ورک شریعہ کمپلائنٹ بینکنگ پرمنتقل ہورہا ہے۔ اس بارے میں ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے میزان بینک میں پروڈکٹ ڈیولپمنٹ اینڈ شریعہ کمپلائنس کے سربراہ احمد علی صدیقی نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ روایتی بینک اپنا مارکیٹ شیئرکھورہے ہیں۔ 2015ء میں شریعہ کمپلائنٹ بینکوں کو مارکیٹ شیئر 12-13 فیصد تھا جو اب بڑھ کر19 فیصد ہوگیاہے۔احمد علی صدیقی کے مطابق نئے اور پہلے سے اکائونٹ رکھنے والے دونوں قسم کے صارفین اسلامی بینکاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اوسطاً ایک فیصد کسٹمرز ہر سال اسلامی بینکاری پر منتقل ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائوسنگ فنانس میں اسلامی بینکوں کا مارکیٹ شیئر60 فیصد اور کارفنانسنگ میں بڑھ کر30 فیصد ہوچکا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر