عمران خان کے پاس 3 دن ہیں استعفیٰ دیں، گھر چلے جائیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس تین دن ہیں، استعفیٰ دیں اور چلے جائیں۔اوکاڑہ میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دوسری صورت میں عمران خان اسمبلی توڑیں اور انتخابات میں ہمارا مقابلہ کریں، ورنہ ہم اسلام آباد آرہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کا عمران خان سے اعتماد اٹھ چکا، اب پارلیمنٹ میں بھی عدم اعتماد لانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر وعدے پر یوٹرن لیا، یوٹرن لینا جھوٹوں اور منافقوں کی نشانی ہوتی ہے، لیڈر کی نہیں، بی بی شہید نے شہادت قبول کی لیکن اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں۔گذشتہ روز خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوامی مارچ کے تاریخی استقبال پر شکرگزار ہوں، بس ایک مطالبہ ہے نو سلیکٹڈ، گو سلیکٹڈ، ہم مہنگائی اور بڑھتی غربت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر