یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب 28 کروڑ کا رمضان پیکچ دینے کی تیاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): حکومت نے رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کے بڑے رمضان پیکج دینے کی تیاری شروع کردی ہے۔  حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکچ دینے کی تیاری شروع کردی ہے، جس کے تحت تحت 19 اشیاء ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 84 کروڑ26 لاکھ روپے کا رمضان پیکج دیا گیا تھا، تاہم اس سال مہنگائی کے تناسب کو دیکھتے ہوئے 8 ارب 28 کروڑ روپے کا پیکج دینے کی تجویز ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت سب سے زیادہ سبسڈی گھی کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے، گھی کے لیے 4 ارب 5کروڑ روپے کی سبسڈی تجویز ہے ، آٹے پر 2 ارب 53 کروڑ 40 لاکھ روپے کی سبسڈی تجویز ہے، جب کہ چینی پر 75 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق باسمتی چاول پر ڈھائی کروڑ روپے، سیلہ چاول ایک کروڑ اور ٹوٹا چاول پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز ہے، دال چنا 3 کروڑ، دال مسور 3 کروڑ، سفید چنے پر 5 کروڑ روپے کی سبسڈی تجویز ہے، رمضان پیکچ کے تحت دیگر اشیاء پر 76کروڑ 50 لاکھ روپے کی سبسڈی تجویزہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب سے 1500سے زائد مختلف برانڈڈ اشیاءپر بھی شہریوں کو ریلیف دیا جا ئے گا اور اس ریلیف کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن مختلف برانڈز کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے تاکہ مختلف برانڈز کی اشیاءکے ریٹ یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے کم کروائے جا سکیں.



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر