امریکا کا بھارت کو روس سے دوری اختیار کرنے کا انتباہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا نے بھارت کو روس سے دوری اختیار کرنے کا انتباہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی میں یوکرین پر روسی حملے کے حوالے سے معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیائی امور ڈونلڈ لو نے بیان میں کہا کہ امید ہے روس پر شدید تنقید کے بعد بھارت خود کو روس سے دور کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ روسی حملے کی مذمت کے اجتماعی ردعمل کیلئے امریکا نے بھارت سے بات کی ہے۔ ڈونلڈ لو کا مزید کہنا تھا کہ روسی بینکوں پر پابندیوں کے بعد کسی بھی ملک کیلئے روس سے بڑے ہتھیاروں کا نظام خریدنا بہت مشکل ہوگا۔انھوں نے کہا کہ بھارت کو استثنیٰ دینے یا پابندیاں لگانے سے متعلق امریکی صدر یا سیکریٹری کے فیصلوں پر بات کے قابل نہیں۔ بھارت امریکا کا اہم سیکیورٹی پارٹنر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارت امریکا کا واحد بڑا اتحادی ہے جس نے ماسکو پر عوامی سطح پر تنقید کرنے سے انکار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر