کیلوں کو گلنے اور سڑنے سے کیسے بچایا جائے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) کیلا ایک ایسا پھل ہے جسے ایک سے زیادہ دن تک گھر میں نہیں رکھا جاسکتا کیونکہ یہ فوراََ گلنا اور سڑنا شروع ہوجاتے ہیں، اسی ڈر کی وجہ سے، جب گھر میں کیلے آتے ہیں تو اس بات پر غور کیا جاتا ہے کہ انہیں جلد از جلد کھالیا جائے تاکہ یہ خراب نہ ہوں۔یہاں ماہرین، ہمیں کیلوں کو زیادہ دن تک تازہ رکھنے کی چند تجاویز بتا رہے ہیں۔سبز کیلے خریدیں:اگر ہم سپر مارکیٹ میں ہیں، سبز اور پیلے کیلے کے درمیان انتخاب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ہم اکثر پیلے کیلوں کے آپشن پر جائیں گے۔ وہ صرف ذائقہ دار نظر آتے ہیں! پھر بھی، سبز کیلوں کا انتخاب کرنا بہتر ہے۔ اس طرح، وہ گھر میں زیادہ دن تک رکھنے پر خراب نہیں ہوں گے اور تازہ ہی رہیں گے، اسی دوران یہ کیلے پک بھی جائیں گے۔تنے کو پلاسٹک کے ورق میں لپیٹ دیں:اگر آپ صرف کیلے کے تنے کو کسی پلاسٹک کے ورق میں لپیٹ دیں گے تو اس سے کیلے کی تازگی برقرار رہے گی اور وہ جلدی خراب نہیں ہوں گے۔ پکے ہوئے کیلے کو فریج میں رکھیں:فریج میں کیلے؟ آپ نے شاید ایسا پہلے نہیں دیکھا ہوگا لیکن یہ سچ ہے پکے ہوئے پیلے کیلوں کو فریج میں رکھنے سے پھل کی عمر بڑھ جاتی ہے۔ تاہم، سبز کیلے کے ساتھ ایسا کرنا اچھا خیال نہیں ہے۔کیلے کا ڈبہ خریدیں:اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ اس صورتحال سے دوچار ہیں، آپ کام کرنے کے لیے اپنے ساتھ کیلا لے کر گئے ہیں لیکن جب آپ اپنے کام کی جگہ پر پہنچیں تو تب تک کیلے کی تازگی ختم ہوچکی ہوگی، یہ وہ جگہ ہے جہاں کیلے کا ڈبہ کام آتا ہے، لہٰذا آپ ڈبے میں کیلے رکھیں تاکہ بھوک کے وقت تازہ کیلوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر