عالمی منڈی سے ڈیزل کا حصول مشکل ہوگیا ،سپلائی میں کمی کے باعث پاکستان میں ڈیزل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ،پاکستان کو 2015 جیسے بحران کا سامنا

کراچی(نیشنل ٹائمز)تیل کی عالمی صنعت کو درپیش خطرات، ڈیزل کی پیداوار اور سپلائی میں کمی کے باعث پاکستان میں ڈیزل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی(او سی اے سی)نے ربیع کی فصلوں کی کٹائی کے لیے ڈیزل کی اضافی طلب پوری کرنے اور ممکنہ بحران سے بچنے کے لیے حکومت کو تجاویز ارسال کردی ہیں۔ او سی اے سی کی جانب سے اوگرا کو ڈیزل کے ممکنہ بحران سے آگاہ کردیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے ذخائر گررہے ہیں، چین نے ایکسپورٹ پر پابندی عائد کردی، یورپیریفائنریز نے پیداوار کم کردی ہے، عالمی منڈی سے ڈیزل کا حصول مشکل ہوگیا ہے، پاکستان کو 2015 جیسے بحران کا سامنا ہوگا، پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیوں کو ڈیزل کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔خط کے مطابق چارمارکیٹنگ کمپنیاں ایک ہی سپلائر سے ڈیزل خریدتی ہیں جسے انکوائری کا سامنا ہے، پیٹرولیم سیکٹر میں ایک بڑے مالیاتی اسکینڈل کی وجہ سے بینکوں نے فنانسنگ روک دی ہے، ڈیزل کی 40 فیصد کھپت درآمدات کے ذریعے پوری کی جاتی ہے۔خط کے مطابق ربیع کی فصلوں کی کٹائی کی وجہ سے ڈیزل کی کھپت بڑھ رہی ہے اگرچہ اس وقت ملک میں 21 روز کی ضرورت کا ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے تاہم یومیہ کھپت 25 سے 30 ہزار میٹرک ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔مندرجات میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی متواتر سپلائی کے لیے موثر منصوبہ بندی نہ کی گئی تو بحران کا سامنا ہوگا۔ او سی اے سی نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ مارچ تا جون میں ڈیزل کی طلب پوری کرنے کے لیے ریفائنریز کو پوری پیداواری گنجائش پر چلایا جائے اور مارچ تا جون کے دوران پاور سیکٹر کے لیے ڈیزل کے استعمال کو ممنوع قرار دیا جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاور سیکٹر کو مقامی فرنس آئل استعمال کرنے کا پابند بنایا جائے، درآمدی ڈیزل پر انحصار کرنے والی مارکیٹنگ کمپنیاں مربوط اور موثر امپورٹ پلان تشکیل دیں اور ایک سپلائر پر انحصار کے بجائے متبادل اور متعدد سپلائی کے ذرائع اختیار کریں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر