وزیر اعظم نے پیٹرول، ڈیزل، بجلی سستی کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس پیسہ زیادہ آیا ہے اس لیے قیمتوں میں کمی کے قابل ہوئے ہیں۔کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے فروری کا طے شدہ441 ارب روپے کا ہدف عبور کرلیا، ٹیکس وصولیوں میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر کو ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا،ہمارے پاس پیسے زیادہ آئے، بجلی کا فی یونٹ 5 روپے، پیٹرول اورڈیزل 10 روپے فی لیٹر کم کیا، قوم سے کہتا ہوں ٹیکس دیں وہ پیسہ نچلی سطح تک لگاؤں گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بلاسود قرضوں کے پروگرام کے تحت دو سال میں407 ارب روپے کے قرضے کم لاگت گھروں کی تعمیر، کاروبار شروع کرنے کیلئے دیئے جائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑے خواب کا نام تھا، ہمیں مثالی اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا، یہ افسوس ناک ہے کہ 1947 ء میں جو ہمارا قبلہ ہونا چاہیے تھا ہم اس پر نہیں چل سکے، ملک جس نظریہ پر بنا تھا اس پر ہم نہیں چل سکے، جوانسان اپنے نظریہ سے ہٹتا ہے وہ بھٹک جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کو اپنے کمزور طبقےکی ذمہ داری لینی تھی، ہیلتھ کارڈ پر فخر ہے، مارچ کے آخر تک پنجاب کے تمام خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈ آجائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اچھے سے اچھے اسپتال جا کر علاج کرایا جاسکتا ہے،ساڑھے تین سال میں سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ لوگوں کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اپنا گھر بنانے کے لیے 20 لاکھ روپےکا قرض بغیر سود کے دے رہے ہیں، ہمارا مقصد ہےکہ لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں، گھربنانےکے لیے 55 ارب روپے کے قرض دیے گئے ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر شہرمیں کچی آبادیاں بڑھتی جارہی ہیں، کراچی میں 40 فیصد کچی آبادی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہمارا نظریہ مدینہ کا نظریہ تھا، جس قوم میں انصاف نہ ہو وہ تباہ ہوجاتی ہے،خواتین کو پہلی باروراثت میں حصہ دیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر