چوہدری برادران سے ملاقات، وزیرِ اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم عمران خان چوہدری برادران، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سے ملنے کے لیے ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔وفاقی وزراء شفقت محمود، غلام سرور خان، حماد اظہر ان کے ہمراہ ہیں۔وفاقی وزیر خسرو بختیار اور مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔دورۂ لاہور کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیرِ اعظم عمران خان کو صوبے کی انتظامی اور امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔اپنے دورۂ لاہور کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انڈسٹریل پیکیج کا اعلان کریں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان راول پنڈی، بہاول پور، ملتان اور ساہیوال کے ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر