روس کا جوابی وار۔۔برطانیہ اور جرمنی سمیت 36 ممالک کیلئے روسی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگ گئی

ماسکو(نیشنل ٹائمز)روس نے جوابی اقدام کرتے ہوئے برطانیہ اور جرمنی سمیت 36 ممالک کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔روس نے 24 فروری کو پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے اب تک دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں میں جنگ جاری ہے۔روس کے حملے کے بعد امریکا اور یورپی ممالک نے روس پر مالی پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ متعدد ممالک نے روسی ائیرلائنز کو ملکی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا تھا۔اب روس نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے 36 ممالک کی ائیرلائنز پر روس کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔روس کی جانب سے پابندی کا شکار ہونے والے ممالک میں برطانیہ، جرمنی، اٹلی ، اسپین اور کینیڈا سمیت دیگر شامل ہیں۔خیال رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد یورپی یونین نے روسی ائیرلائنز پر فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگائی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر