پٹرولیم بحران وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کو لے ڈوبا، سیکریٹری بھی فارغ، ذمہ داروں کو ہتھکڑیاں لگیں گی، حکومت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرندیم بابر نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا قلمدان چھوڑ دیا‘ قبل ازیں وفاقی وزراء اسد عمر‘شفقت محمود اور شیریں مزاری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاتھاکہ گزشتہ سال ملک میں پیدا ہونے والے پیٹرولیم بحران کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔سیکریٹری پیٹرولیم کو بھی عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھیج دیا گیاہے‘ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بحران کی تحقیقات کی جائیں جو ایف آئی اے نے کیں، 90 دنوں میں ایف آئی اے فرانزک تحقیقات مکمل کرے گی ۔اگرچہ معاون ِ خصوصی اور سیکریٹری پٹرولیم کوئی الزام ثابت نہیں ہوالیکن جو بھی ذمہ دار نکلا ان کو ہتھکڑیاں لگیں گی ‘جو بھی مجرم ہوگا جیل جائے گا‘ دیکھنا ہے ذخیرہ اندوزی کس نے کی‘ کیا آئل کمپنیوں نے کم از کم پیٹرولیم مصنوعات کی مطلوبہ مقدار رکھی‘جو سیلز رپورٹ کی گئیں، کیا واقعی وہ ہوئیں؟ پوری پٹرولیم چین کی تحقیقات کی جائیں گی‘ وزیراعظم کا مافیا کو پیغام ہے بچ نہیں سکو گے‘ معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے بہت ہی کم سزائیں ہیں‘جو مافیا عوام کا پیسہ نکال رہا ہے وزیراعظم ان کو بالکل نہیں جانے دیں گے۔پریس کانفرنس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پٹرولیم بحران سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ چند ماہ قبل کابینہ کو پیش کی گئی۔بعد ازاں اس رپورٹ پر کابینہ کمیٹی بنائی گئی۔اس کمیٹی میں شفقت محمود، شیریں مزاری، اعظم سواتی اور میں شامل تھا، ہم نے اپنا کام کرنے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کر کے دے دی تھیں جس کے بعد وزیر اعظم نے احکامات دیے تھے کہ مزید کچھ معلومات دی جائیں اور ان کے اکٹھا ہونے کے بعد منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن شعبوں کو دیکھنے کے لیے کہا گیا ہے ان کے تحت قانون کے مطابق کم سے کم انوینٹری رکھنے کی جو ضرورت ہے، کیا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اسے پورا کیا؟ جو سیلز رپورٹ کی گئیں، کیا واقعی وہ سیلز ہوئیں یا حقیقت میں جو سیلز ہوئیں اور جو کاغذ پر دکھائی گئیں، ان میں فرق تھا، اگر فرق تھا تو کتنا تھا اور کس نے مجرمانہ فعل کیا۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ کیا پراڈکٹ کی ذخیرہ اندوزی کی گئی اور اگر کی تو کس نے کی؟۔ اس کے ساتھ ساتھ بندرگاہ پر لنگر انداز ہونیوالے تیل کے بحری جہازسے تیل کو جان بوجھ کر تاخیرسے اتارا گیا تاکہ جب پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوں تو فروخت کیا جاسکے یہ بھی غیر قانونی فعل ہے اس کے ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائےگا۔ تیل کی غیر قانونی فروخت میں ملوث افراد کا تعین بھی کیا جائے گا،پیٹرولیم ڈویژن ، اوگرا ، وزارت بحری اموراور پورٹ اتھارٹی کے شریک افسران اور ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی‘ جن سرکاری ملازمین نے معاونت کی اور شراکت دار رہے ان کی بھی تحقیقات ہوںگی جو مجرم ہے اور جو شریک جرم رہا اس کو ہتھکڑی لگے گی اور جیل جائے گا۔انہوں نے کہاکہ تیل کی غیرقانونی فروخت میں جو بھی ملوث ہے اس کا بھی اس رپورٹ میں احاطہ کیا گیا ہے اور اس کا بھی فارنزک کیا جائے اور مجرمانہ فعل کا پتہ لگانے کے بعد پوری طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ہتھکڑیاں لگائی جائیں اور وہ جیل میں جائیں۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر