یوکرین اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دے گا

کیف (نیشنل ٹائمز) یوکرین کے وزیر خارجہ دمتری کولیبا کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دے گا۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق روس کے ساتھ مذاکرات کے اعلان کے بعد یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم مذاکرات میں روس کا موقف سننے جا رہے ہیں، ہم کسی معاہدے کیلئے نہیں بلکہ یہ بتانے جا رہے ہیں کہ ہم روس کے حملے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیلاروس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یوکرین کے خلاف بیلاروس کی فوج استعمال نہیں ہوگی، ہم یہ امید ہی کرسکتے ہیں کہ بیلاروسی صدر اپنی بات پر قائم رہیں۔یوکرینی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ وہ ا ب ، مذاکرات کے دوران اور مذاکرات کے بعد بھی اپنے ملک کا دفاع کرتے رہیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ یوکرین اور روس کے حکام نے پڑوسی ملک بیلاروس میں مذاکرات پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر