’میرے پاس تم ہو‘ کی اداکارہ مہر بانو نے منگنی کرلی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ مہر بانو نے منگنی کرلی۔یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ 2022 گزشتہ سال کی طرح شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا سال ہوگا۔ یہاں تک کہ 2022 کے پہلے دو ماہ میں کئی پاکستانی مشہور شخصیات نے شادی کی خوشخبری سنائی۔انہی شوبز شخصیات میں اداکارہ مہر بانو بھی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ روز مشہور پروڈیوسر شاہ رخ کاظم علی کے ساتھ منگنی کرکے اُنہیں اپنے مستقبل کی شریک حیات کے طور پر چُنا ہے۔ انو کی منگنی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے منگیتر پینٹ سوٹ میں نظر آئے۔وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منگنی کی تقریب کا انعقاد دن کی روشنی میں کیا گیا جبکہ تصاویر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ یہ تقریب صرف اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں منعقد کی گئی تھی کیونکہ اس موقع پر صرف اداکار عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر کو دیکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ مہر بانو نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز 2011 میں ڈرامہ سیریل ’داغ‘ سے کیا اور اس کے بعد سال 2018 میں انہوں نے پاکستانی فلم ’موٹر سائیکل‘ میں بھی شاندار پرفارمنس دکھا کر لوگوں کے دل جیتے۔ 2019 میں مہر بانو نے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں اداکارہ عائزہ خان کی دوست کا کردار ادا کرکے اپنا نام روشن کیا۔



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر