فاروق ستار کا تحریک شروع کرنے کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کی تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے رمضان کے بعد تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پی آئی بی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے 37ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ایم کیو ایم کا 38واں یومِ تاسیس ایک ہی ہوگا۔انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا آئندہ سال ہونے والا یومِ تاسیس ایک ہی مقام پر ہوگا۔فاروق ستار نے کہا کہ ’اس وقت بلدیاتی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں، رمضان کے بعد کراچی کے مسائل کو اجاگر اور انہیں حل کرنے کے لیے تحریک کا آغاز کریں گے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ ملک میں ہرطرف مایوسی پھیلی ہوئی ہے،تمام سیاسی جماعتیں مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں، اسی وجہ سے عوام ملک کےپارلیمانی اورجمہوری نظام سے مایوس ہوچکے ہیں‘۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ’سیاسی حالات خراب ہونے کے باوجود آج بھی نظریاتی اور اجتماعی سیاست زندہ ہے،وعدہ کیا تھا نظریاتی تحریک اور نظرئیےکو قائم کرکے دکھاؤں گا،کارکنان کی جلسے میں شرکت اس کامیابی کی نوید ہے‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’سندھ نہیں پورےپاکستان کے سیاسی عمل کو سینیٹائز کریں گے،جس دن درست مردم شماری ہوگئی اس دن وڈیڑہ شاہی کاخاتمہ ہوجائے گا‘۔واضح رہے کہ 22 اگست 2016 کو ہونے والی ملک مخالف تقریر، ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی اور اے آر وائی نیوز کے دفتر پر ہونے والے حملے کے بعد 23 اگست 2016 کو ڈاکٹر فاروق ستار نے لندن قیادت سے لاتعلقی اختیار کر کے ایم کیو ایم پاکستان کی سربراہی سنبھالی تھی، بعد ازاں اندرونی اختلافات اور دیگر وجوہات کی بنا پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کی رکنیت خارج کردی تھی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے الزام عائد کیا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں ’چار افراد کا کرپٹ ٹولا‘ احتساب کے خلاف ہے، چونکہ احتساب کا عمل شروع ہونے والا تھا تو ایسے لوگوں نے مجھے پارٹی سے باہر کروا کر قبضہ کرلیا۔یہ بھی یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری سمیت دیگر قیادت نے فاروق ستار کو متعدد بار ایم کیو ایم میں واپسی کی پیش کش کی اور انہیں کہا کہ ہمارے دروازے کھلے ہیں، آئیں رابطہ کمیٹی کے ساتھ مل کر کام کریں۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر