یوکرینی صدر کے فوجی وردی میں وائرل ان تصاویر کی حقیقت کیا ہے ؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی کی فوجی لباس پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ روس کے حملے کے بعد یوکرین کے صدر کی حالیہ تصاویر ہیں۔غلط عنوان سے تیزی سے شیئر ہونے والی تصاویر میں اس وقت اضافہ ہوا جب روسی میزائلوں نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کو نشانہ بنایا۔ فیس بُک پر شیئر ہونے والی پوسٹ جسے 70 ہزار سے زائد بار شیئر کیا جاچکا ہے، میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ولادومیر زیلنسکی فوجی وردی میں محازِ جنگ پر ہر لمحہ تیار ہیں۔ان تصاویر کے حوالے سے یہ بات اب سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر ہونے والی ولادومیر زیلنسکی کی تصاویر حالیہ نہیں بلکہ کچھ ماہ پُرانی ہیں۔کہا جارہا ہے کہ ولادومیر زولنسکی کی یہ تصاویر 6 دسمبر 2021 کو لی گئی تھیں جب انہوں نے مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک علاقے سروس ممبران سے ملاقات کی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر