یوکرین کے چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر روس کا قبضہ، تابکاری کا اخراج

کیف (نیشنل ٹائمز) یوکرین کے مشہور چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر روسی قبضے کے بعد تابکاری کا اخراج شروع ہوگیا۔یوکرین کی نیو کلیئر ایجنسی کا کہنا ہےکہ چرنوبل سے گاما شعاعوں کا اخراج بڑھا ہے اور تابکاری قابل قبول حد سے زائد ہے جب کہ موجودہ صورتحال میں اس کی وجہ معلوم کرنا مشکل ہے۔یوکرین کاکہناہےکہ دشمن کیف میں پارلیمان کی عمارت سے 9 کلومیٹر دور شمالی ضلع اوبولان میں ہے لہٰذا امن پسند شہری، ہوشیار رہیں اور گھروں سے باہرنہ نکلیں۔یوکرین کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ کیف پرحملےکیلئے روس بیلاروس کی گومل ائیر فیلڈ استعمال کررہا ہے۔دوسری جانب یوکرین کے صدارتی مشیر کے مطابق یوکرین میں ایندھن کی کمی ہوگئی ہے، ملک کا بینکنگ سسٹم کام کررہا ہے البتہ بندرگاہیں اور فضائی حدود بند ہیں۔صدارتی مشیر کا کہنا تھا کہ روس کیف پر قبضہ کرکے یوکرینی صدرکو ہلاک کرنا چاہتا ہے، صدر زیلنسکی کیف میں ہیں۔علاوہ ازیں روسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ اس کی فوج نے بحر اسود یوکرینی جزیرے زمینائی آئی لینڈ پر قبضہ کرلیا ہے، زمینائی میں 82 یوکرینی فوجیوں نے سرینڈر کیا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق روس نے یوکرین کی118 ملٹری انفرا اسٹرکچر سائٹس تباہ کردی ہیں، چرنوبل پاور پلانٹ کی حفاظت کے لیے پیراٹروپرز تعینات کیے جائیں گے جب کہ چرنوبل پاور پلانٹ کے علاقے میں تابکاری کی سطح معمول پر ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر