پیدل چلنے کی سہولیات والے شہروں میں ذیابیطس اور موٹاپے میں کمی

ٹورانٹو (نیشنل ٹائمز): اگرشہروں میں پیدل چلنے کے محفوظ انتظامات کئے جائیں تو وہاں کی آبادی میں موٹاپے اور ذیابیطس کی شرح کم کی جاسکتی ہے۔ اس کا عملی ثبوت حالیہ تحقیق سے بھی ملا ہے۔اس ضمن میں یونیورسٹی آف ٹورانٹو کے ماہر گیلیان بوتھ اور ان کی ٹیم نے 170 سروے اور مطالعات کا تقابلی جائزہ لیا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ اگرچہ جاگنگ اور سائیکلنگ کے بہت فوائد ہوتے ہیں لیکن جن شہروں میں عام افراد کو پیدل چلنے کی فٹ پاتھ، بحفاظت راہداریاں اور سہولیات دی جائیں تو وہاں کے لوگ ذیابیطس اور موٹاپے سے دور رہتے ہیں۔وجہ یہ ہے کہ تھوڑی دورتک جانے کے لئے بھی انہیں موٹرسائیکل استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ انہوں نے اس سروے میں مجموعی طور پر 32700 افراد کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ جن علاقوں میں پیدل چلنے کی اچھی سہولیات تھیں وہاں کے بالغ افراد میں موٹاپے کی شرح 43 فیصد تھی جبکہ گنجان علاقوں اورپیدل چلنے کی کمی والے شہروں میں اس کی شرح 53 فیصد دیکھی گئی۔دوسرے سروے میں گیارہ لاکھ لوگوں کا مطالعہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ پیدل چلنے کے لیے نامناسب علاقوں میں رہنے والے افراد میں دیگر کے لحاظ سے خون میں شکر کی سطح 20 فیصد کم ہوتی ہے اور وہ ذیابیطس کے شکار نہیں بن پاتے ہیں۔ اس مطالعے کا دورانیہ مسلسل آٹھ برس طویل تھا۔یہ تحقیق بتاتی ہے کہ شہروں کو اس طرح بنایا جائے کہ زیادہ سے زیادہ افراد چھوٹے فاصلوں کے لیے پیدل چلیں اور یوں اس کے طبی فوائد حاصل کرسکیں۔ یہ تحقیق پاکستان کے تناظرمیں بھی درست ہے جہاں تجاوزات کی بھرمار میں فٹ پاتھ غائب ہوتے جارہے ہیں اور راستے پیدل چلنے والوں کے لیے موافق نہیں رہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر