اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 7 کے دوسرے ایلی منیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان فائنل میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کرنے سے پہلے بڑا معرکا ہورہا ہے۔دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں اب تک 14 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 9 مرتبہ فاتح رہا جبکہ 5 میں لاہور قلندرز نے اسے شکست سے دوچار کیا۔پی ایس ایل میں اسلام آباد اور لاہور کے درمیان آخری 5 مقابلوں میں قلندرز 3 اور یونائیٹڈ 2 میں فاتح رہی ہے جبکہ پی ایس ایل 7 میں یہ ٹیمیں 2 بار مدمقابل آئیں اور دونوں ہی بار شاہین شاہ آفریدی الیون فاتح رہی۔لاہور قلندرز پی ایس ایل 7 میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر کی ٹیم تھی، جیسے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے 20 رنز سے شکست سے دوچار کیا اور فائنل میں جگہ بنائی۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان ٹاس کےلیے میدان میں اترے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ول جیکس، ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، شاداب خان، عظمت خان، آصف علی، لیم ڈوسن، حسن علی، محمد وسیم، اطہر محمود اور وقاص مقصود میدان میں اترے ہیں۔لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق، فخر زمان، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، سمت پٹیل، فل سالٹ، ڈیوڈ ویسا، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور زمان خان کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ایس ایل دوسرا ایلیمنیٹر: لاہور قلندرز کی اسلام آباد کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ



