لانگ مارچ میں25 سے30 ہزار لوگ بلاول کے ساتھ سفر کریں گے

ملتان (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں 25 سے30 ہزار لوگ بلاول کے ساتھ سفر کریں گے، لانگ مارچ میں ایسے لوگ بھی شامل ہوں گے جن کو دیکھ کر سب حیران رہ جائیں گے۔ انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ27 فروری کوعوامی مارچ ہوگا، لانگ مارچ میں لاکھوں لوگ بلاول بھٹو کا ساتھ دیں گے، لانگ مارچ میں 25 سے30 ہزار لوگ بلاول کے ساتھ سفر کررہے ہوں گے، لانگ مارچ میں ایسے لوگ ہوں گے جن کو دیکھ کر سب حیران رہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنرراج کی ضرورت نہیں، وفاق کو سندھ میں صرف برائی نظرآرہی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے خلاف سینیٹ میں آواز اٹھائی،آرڈیننس کے ذریعے کالے قوانین کو مسترد کرتے ہیں ۔پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کیلئے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے بتایا کہ پلان کے مطابق پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ شیڈول کے مطابق 27 فروری کو شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد کے مقام پر پہنچے گا، 8 مارچ کو اسلام آباد کے مقام پر ڈیرا ڈالا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو عوام کے حقوق کے لئے اور مہنگائی اور غربت کے خلاف دھرنا بھی دینا پڑا تو بھی تیاریاں مکمل ہیں، اسلام آباد پہنچنے کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی سلیکٹڈ حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں،حکومت کے اپنے ہی ارکان اپنی حکومت کی پالیسیوں سے ناخوش ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر