روس یوکرین جنگ، چینی صدر شی جن پنگ نے روسی صدر کو فون گھُما دیا

بیجنگ (نیشنل ٹائمز) چین کے صدر شی جن پنگ نے روس سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ بات چیت سے مسائل حل کرے۔شی جن پنگ نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر یوکرین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ مشرقی یوکرین میں صورت حال تیزی سے تبدیل ہوئی ہے، چین یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ سرد جنگ کے زمانے کی ذہنیت ترک کی جائے اور تمام ملکوں کے قومی سلامتی کے حوالے سے تحفظات پر توجہ دے کر پورے یورپ کیلئے ایک متوازن سیکیورٹی میکانزم تشکیل دیا جائے۔اس موقع پر صدر پیوٹن نے چینی ہم منصب کو بتایا کہ امریکہ اور نیٹو طویل عرصے سے روس کے تحفظات کو نظر انداز کر رہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ روس اب بھی یوکرین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر