مومنہ مستحسن اور اُشنا شاہ کا روس یوکرین تنازع پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اور اداکارہ اُشنا شاہ نے روس یوکرین تنازع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔گلوکارہ مومنہ مستحسن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر روس یوکرین تنازع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ تقریباً نصف دہائی تک، ان کے خاندان نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کو اپنا گھر کہا‘۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یوکرین کے عوام کو اپنے پڑوسیوں کی بلا اشتعال جارحیت کے بغیر اپنی خودمختاری کا پورا حق حاصل ہے‘۔گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں تمام انسانی زندگیوں کی حفاظت کے لیے دعا کی۔آخر میں مومنہ مستحسن نے لکھا کہ’ جنگ کسی چیز کا جواب نہیں ہے‘۔جبکہ اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر روس کی جانب سے یوکرین پر کیے جانے والے حملوں پر افسوس کا اظہار کیاہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’یوکرین کے بارے میں سن کر دل دہل گیا، سب کی حفاظت کے لیے دعا کررہی ہوں‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ اس سے پہلے کہ کوئی اُن پر تنقید کرے وہ بتانا چاہتی ہیں کہ اُنہیں کشمیریوں، فلسطینیوں، شامیوں اور ایغور میں موجود لوگوں کے لیے بھی بہت دکھی ہیں اور اُن سب کے لیےہمیشہ ٹوئٹ کرتی رہتی ہیں‘۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے، امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے پر ہے۔روس کے حملے کے دوسرے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں صبح 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر