امریکا نے نیشنل بینک آف پاکستان پر ساڑھے 5 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کردیا

نیویارک (نیشنل ٹائمز): امریکی فنانشل سروسز اتھارٹیز نے نیشنل بینک آف پاکستان نیویارک برانچ پر 5 کروڑ 54 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔امریکی فنانشل سروسز اتھارٹیز نے نیشنل بینک آف پاکستان نیویارک برانچ پر5 کروڑ 54 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کردیا ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جرمانہ عائد کرنے کی تصدیق کردی ہے، اور بتایا کہ امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ کی جانب سے جرمانہ انسداد منی لانڈرنگ کے قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کے الزام پر کیا گیا ہے، اور نیشنل بینک نیویارک برانچ کو وارننگ بھی دی گئی ہے کہ وہ تحریری پلان بھی دیا جائے اور انسداد منی لانڈرنگ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، مشکوک سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ رپورٹنگ پروگرام کو بہتر بنایا جائے۔نیشنل بینک پر بینک سیکریسی ایکٹ کی خلاف ورزی کا بھی الزام ہے، 2014-15 میں نیشنل بینک نیویارک برانچ پر الزام عائد کیا گیا گیا اور کہا گیا تھا کہ نیشنل بینک نیویارک برانچ کی فنانشل ٹرانزیکشن مانیٹرنگ سسٹم میں خامیاں پائی جاتی ہیں اس حوالے سے 2016 میں نیشنل بینک نے معاہدہ کیا تھا جس میں طے پایا تھا کہ نیشنل بینک نیو یارک برانچ ان خامیوں کو دور کرے گی اور انسداد منی لانڈرنگ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا، امریکی مرکزی بینک کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ نیشنل بینک نیویارک برانچ نے معاہدے کے مطابق خامیاں دور نہیں کی ہیں اس لئے اب یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ نیشنل بینک نیو یارک برانچ پر جرمانہ امریکا مرکزی بینک اور امریکی فنانشل سروسز اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں سے دو کروڑ ڈالر جرمانہ امریکی مرکزی بینک کی جانب سے کیا گیا ہے، اور 3 کروڑ چون لاکھ ڈالر سُپرٹنڈنٹ آف امریکی فنانشل سروسز اتھاٹی کی جانب سے کیا گیا ہے، نیشنل بینک دو قسطوں میں اس جرمانے کی رقم ادا کرے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے یہ جرمانہ ایسے وقت پر کیا گیا جب وزیراعظم پاکستان عمران خان روس کے دورے پر تھے اور فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان سے متعلق جائزہ اجلاس بھی جاری ہے۔

 



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر