یوکرینی بارڈر پوسٹ پر میزائل حملہ، متعدد گارڈز ہلاک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یوکرین کے جنوب مشرقی ریجن زپوری ززیا میں روسی فوج نے یوکرینی بارڈر پوسٹ پر میزائل حملہ کیا ہے۔یوکرینی بارڈر گارڈ سروس کے مطابق جنوب مشرقی ریجن زپوری ززیا میں پوسٹ پر حملے میں متعدد گارڈز ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ادھر یوکرین کے شہر ریونہ کے میئر کا کہنا ہے کہ ریونہ کے ایئر پورٹ پر میزائل حملہ ہوا ہے، تاہم اس میزائل حملے میں زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے، امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے پر ہے۔روس کے حملے کے دوسرے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں صبح 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔دوسری جانب امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت پر مکمل قبضہ کر کے یوکرین کی موجودہ حکومت کا خاتمہ کر دے گا۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر