وفاقی کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): وفاقی کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے تجویز کردہ اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کی جانب سے دی جانے والی منظوری کے بعد پیٹرول کی مد میں 6 فیصد اضافے کے حساب سے مارجن میں 17 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیز کیلئے ایک لیٹر پیٹرول پر نیا مارجن 2.98 روپے ہو گا۔ اسی طرح 6 فیصد کے حساب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کے مارجن کی مد میں بھی 17 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیز کیلئے ہائی سپیڈ ڈیزل پر نیا مارجن 2.98 روپے ہو گا۔ڈیلرز کیلئے پیٹرول کی مد میں 6 فیصد کے حساب سے مارجن میں 22 پیسے اضافہ ہوا اور یوں ڈیلرز کیلئے ایک لیٹر پیٹرول پر اب نیا مارجن 3.92 روپے ہو گا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی مد میں 6 فیصد کے حساب سے مارجن میں 19 پیسے اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل پر نیا مارجن 3.31 روپے ہو گا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے وفاقی کابینہ سے سمگلنگ یا بدعنوانی میں ملوث 58 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جن میں سے 8 آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 92فیصدصارفین کوپیٹرولیم مصنوعات فراہم کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے حقائق کے باوجود بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی نہیں کی لیکن اس کے باوجود آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے خلاف ضابطہ عبوری لائسنسوں پر کمپنیوں کو کام کرنے کی کھلی چھوٹ دی۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر