یوکرین کا 5 روسی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یوکرین نے روس کے 5 فوجی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر حملے کے اعلان کے بعد کیف، خرکیف، ڈنباس اور بلیک سی پورٹ سمیت یوکرین کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔امریکا، برطانیہ، جرمنی اور اقوام متحدہ سمیت سمیت متعدد یورپی ممالک کی جانب سے روسی حملے کی مذمت کی گئی ہے جبکہ یوکرین کے صدر نے ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم شہروں آرٹلری اور میزائل حملے نہیں کیے جا رہے۔اب یوکرین کی فوج کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشرقی یوکرین کے علاقے لوہانسک میں 5 روسی طیارے مار گرائے ہیں۔یوکرینی فوج کا مزید کہنا ہے کہ لوہانسک میں ایک روسی ہیلی کاپٹر کو بھی مار گرایا ہے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر