اداکارہ میرا نے عتیق سے نکاح درست قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اداکارہ میرا نے عتیق الرحمٰن سے نکاح درست قرار دینے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔میرا نے فیملی عدالت اور سیشن عدالت کے فیصلوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کی ، لاہور ہائیکورٹ نے عتیق الرحمٰن سمیت تمام فریقین سے 13 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ ایڈیشنل سیشن جج مظہرعباس نے 16صفحات پر مشتمل اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ میرامخالف فریق عتیق الرحمٰن سے نکاح نامہ جھوٹا، جعلی قرار دینے میں ناکام رہی ہیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اداکارہ میرا فیملی عدالت میں تکذیب نکاح کا دعویٰ بھی ثابت نہیں کر سکیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق اداکارہ میرا نے2 ستمبر2007 کو عتیق الرحمٰن سے نکاح کیا تھا۔اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاریمیرا نے ایسا گواہ پیش نہیں کیا جو نکاح نامے پر دستخط جعلی ہونے کی گواہی دے، اداکارہ میرا نے نکاح نامہ پر دستخطوں کے موازنے کی بھی درخواست دائر نہیں کی، میرا اپنے انگوٹھے کے نشان اور دستخط نہ ہونے پر مطمئن تھیں تو موازنہ کراتیں۔یاد رہے کہ اداکارہ میرا نے عتیق الرحمٰن پر جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کا الزام لگایا تھا اور عتیق الرحمٰن کیساتھ نکاح نامہ جھوٹا قرار دینے کی استدعا کی تھی۔اس سے قبل فیملی کورٹ نے بھی اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا تاہم فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میرا نے اپیل دائر کر رکھی تھی، اداکارہ میرا کی اپیل پر ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے بھی فیصلہ سناتے ہوئے ان کی تکذیب نکاح کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

 

 



  تازہ ترین   
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر