پیوٹن نے یوکرین پر حملے کے اعلان سے قبل کس عالمی لیڈر کو فون کیا؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر حملے سے قبل بیلاروس کے ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سرحد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔الیگزینڈر لوکاشینکو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو صبح سویرے بیلاروسی ہم منصب کو فون کیا اور انہیں بتایا کہ ماسکو یوکرین پر فوجی آپریشن شروع کر رہا ہے۔بیلاروسی ہم منصب کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’آج صبح تقریباً 5 بجے بیلاروس اور روس کے صدور کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔‘یہ بھی بتایا گیا کہ ٹیلی فونک رابطے میں ولادیمیر پیوٹن نے اپنے بیلاروسی ساتھی کو یوکرین کے ساتھ سرحد اور ڈونباس کی صورت حال سے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا ہے، روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے ایئر ڈیفنس کو تباہ کر دیا۔روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین کے ایئر بیسز کا انفرا اسٹرکچر ناکارہ بنا دیا ہے۔روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے شہروں پر میزائل اور آرٹلری حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرین کے ملٹری انفرا اسٹرکچر، ایئر ڈیفنس اور ایئر فورسز کو نشانہ بنا رہا ہے۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر