ڈریپ نے ادویات درآمد اور برآمد سمیت دیگر کاموں میں آسانی کے لیے نئے الیکٹرانک آن لائن سسٹمز کا آغاز کر دیاہے،ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز):وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ڈریپ اب زیادہ موثر اور شفاف ہے، ڈریپ نے ادویات درآمد اور برآمد سمیت دیگر کاموں میں آسانی کے لیے نئے الیکٹرانک آن لائن سسٹمز کا آغاز کر دیا،حکومت پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن مہم فارما انڈسٹری کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کا باعث بنے گی ، عوام کے مفاد کے لئے ریگولیٹر کا ہونا ضروری ہے،شعبہ طب میں ریگولیٹر کا مقصد ڈاکٹروں کی قابلیت کو یقینی بنانا ہے۔یہ بات انہوں نے آج منعقدہ ڈریپ کے الیکٹرانک سسٹم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہا کہ شفافیت لانے کے کام سب کے سامنے کرنا ہو گا جو کام عوام کے سامنے کیاجائے پھر اس میں شک نہیں رہتا اور عوام کا اعتبار بڑھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریگولیٹر جتنا فعال ہوگا متعلقہ شعبہ کو اتنا ہی فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ریگولیٹر کی وجہ سے ادویات کی قیمتیں کنٹرول میں رہتی ہیں ہر کام میں شفافیت ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ طب کے شعبے میں بہت سی اصطلاحات کی گئی ہیں ۔سیکرٹری صحت عامر اشرف خواجہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ عاصم رؤف اور یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر جولی اے کوینن بھی اس موقع پر موجود تھے۔یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جولی نے کہا، ’’میں دوا سازی کی صنعت کو ترقی دینے اور ادویات کے معیار کی یقین دہانی کے نظام کے لیے بین الاقوامی معیارات حاصل کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کی تعریف کرنا چاہتی ہوں۔“آن لائن امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ سسٹم پاکستان میں علاج کے سامان کے لیے ایک مرکزی ریگولیٹری ادارے کے طور پر ڈریپ کی تاثر کو اجاگر کرنے کے لیے ایک سنگ میل کا کام بھی کرتا ہے۔ڈریپ کے ترجمان نے بتایا کہ ڈریپ کی جانب سے تین نئے الیکٹرانک سسٹمز لانچ کیے گئے ہیں تاکہ ڈریپ کے کاموں میں شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہو۔ان تینوں نظاموں میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے تیار کردہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آن لائن سافٹ ویئر، این آئی ٹی بی اور ڈریپ کی نئی ویب سائٹ کے ذریعے تیار کردہ ڈریپ دفاتر میں ای گورننس سسٹم شامل ہیں۔

 



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر