ماسکو ائیرپورٹ پر عمران خان کا ریڈ کارپٹ استقبال، خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ماسکو (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم کا تاریخی دورہ روس، ماسکو پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، عمران خان کا طیارہ اب سے کچھ دیر قبل روس کے دارالحکومت لینڈ کر گیا۔

Prime Minister Imran Khan arrives in Moscow on Wednesday. — Photo courtesy: PMO

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے طیارے کی ماسکو ائیرپورٹ لینڈنگ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

Prime Minister Imran Khan was given a red carpet welcome and was also presented with a guard of honour. — Photo courtesy: PMO

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو ائیرپورٹ پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، انہیں خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاکستانی اور روسی حکام نے ماسکو ائیرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے تاریخی دو روزہ دورہ روس کیلئے بدھ کے روز ماسکو کیلئے روانہ ہوئے۔دورہ روس کے دوران وزیراعظم عمران خان سے اہم روسی قیادت ملاقاتیں کریں گے۔ روس کے دورے کے دوران وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔ صدر پیوٹن اور وزیر اعظم کی ملاقات اس دورہ کا اہم ترین جزو ہوگا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم ماسکو میں روس کی سب سے بڑی مسجد و اسلامک سنٹر کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے اہم روسی قیادت بشمول نائب وزیر اعظم، روسی سرمایہ کار اور تاجر ملاقاتیں کریں گے ۔ صدر پیوٹن سے ملاقات میں وزیر اعظم بین الاقوامی اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں روس پاکستان دوطرفہ تعلقات خصوصاً توانائی شعبے پر بات چیت ہوگی۔ اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورتحال بھی زیر غور لائی جائے گی۔وزیر اعظم کا دورہ، روس اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ وزیرِ اعظم عمران خان دو دہائیوں کے بعد پہلے پاکستانی وزیرِ اعظم ہیں جو روس کا دورہ کر رہے ہیں.۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر