کھانوں میں میتھی کے استعمال کے طبّی فوائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کھانوں میں میتھی کا استعمال نا صرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ اس سے بہت سے طبّی فوائد بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔میتھی کا مصالحہ جات کے علاوہ دواؤں میں بھی استعمال کیا ہوتا ہے، یہ آئرن، فائبر، میگنیشیم اور نمکیات پر مشتمل ہوتی ہے۔ماہرین کا میتھی کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ انسانی جسم میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرتی ہے۔بہت سے گھروں میں میتھی کا استعمال شوگر کے مریضوں میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرنے لیے بھی کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ایسے افراد جوکہ سر میں خشکی اور خراب بالوں سے پریشان ہیں ان کا مسئلہ بھی میتھی کے استعمال سےحل ہوسکتا ہے۔اتنا ہی نہیں جو لوگ اپنے چہرے پر ایکنی سے پریشان رہتے ہیں وہ اگر میتھی کا پیسٹ بنا کر اپنے چہرے پر لگائیں تو ایکنی نکلنا کم ہوجائے گی۔جبکہ میتھی کا تیل خشک جلد کی نمی بڑھانے کے لیے بہت فائدے مند سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ کئی طرح کے کیمیکلز والے مہنگے کاسمیٹکس پراڈکٹس کا آسان اور سستانعم البدل ہے۔ایسی مائیں جوکہ اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں، اُن کے لیے میتھی کا استعمال دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے بہترین ہے۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر