روس کی جانب یوکرینی علاقوں کو تسلیم کرنے کیخلاف اقتصادی پابندیوں کا اعلان آج ہوگا

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز)یورپی یونین نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے دو علاقوں کو تسلیم کر نے کی کاروائی کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے پہلے پیکیج کا اعلان آج کیا جائے گا۔یہ بات یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین اور یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر کے ذریعے بتائی۔دونوں رہنماؤں نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں روس کی جانب سے یوکرین کے دو علاقوں دونیسیک اور لوہانسک کو یوکرین کا حصہ نہ سمجھنے اور اسے علیحدہ تسلیم کرنے کے فیصلوں کو غیر قانونی اور ناقابل قبول قرار دیا۔دونوں رہنماؤں نے یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کی خود مختاری اور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ روس کے اس غیر قانونی اقدام پر اس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے پہلے حصے کا اعلان آج کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر