پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر سیاستدان سینیٹر رحمٰن ملک انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک کےمعروف سیاستدان ،پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما اورسابق وزیر داخلہ سینیٹررحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے،وہ گذشتہ 20 روز سےکورونا کے مرض میں مبتلاہونے کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر تھے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سینیٹر رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔انتقال کے بعد میت کو گھر منتقل کردیا گیا ہے، رحمان ملک نے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئےسابق وزیر داخلہ کےترجمان ریاض علی طوری نےکہا کہ’سابق وزیر داخلہ, پاکستان پیپلز پارٹی سینئر رہنما اور ملک کے نامور سیاستدان سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گئے۔ دکھ، درد اور غم ناقابل بیان ہیں، آج میں ہمیشہ کے لیے ایک عظیم دوست اور مہربان سرپرست سےمحروم ہو گیا ہوں۔یاد رہےکہ سیاست سےپہلےسینٹررحمان ملک وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سربراہ تھے۔ان کا شمار محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے با اعتماد اور وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا ،انہوں نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں دھشتگردی کیخلاف جنگ میں انتہائی اہم کردار ادا کیا جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کےدرمیان لندن میں طےپانے والے’ میثاق جمہوریت‘ میں بھی رحمان ملک نے کلیدی کردار ادا کیا تھا،انکی بہترین کارکردگی کی بنیاد پرحکومت پاکستان نےانہیں ستارہ شجاعت اورنشان امتیاز سے نوازا تھا۔سینیٹر رحمان ملک کئی کتابوں کےمصنف تھے جبکہ بھارتی دہشت گردی اورایف اے ٹی ایف کے معاملے پر وہ ہمیشہ کھل کر اظہار خیال کرتے تھے ۔سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر ملکی سیاسی قیادت نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے رحمان ملک نے آیف آٸی اٸے سے اپنے کیٸریر کا آغاز کیا بعد ازاں وہ پیپلز پارٹی ہی کے دور حکومت میں ایف آٸی اے کے ایڈیشنل ڈاٸیکٹر جنرل بھی رہے رحمان ملک کو ایک بار ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا ان کی وفات پر سابق صدر آصف علی زرداری ۔بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر راہ نماوں نے ان کے اہلہ خانہ سے تعزیت کی ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر