پی ایس ایل 7 کا پلے آف مرحلہ، میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 23 سے 25 فروری تک کھیلے جانے والے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پلے آف مرحلے کے لیے میچ ریفریز اور امپائرز کا تقرر کردیا ہے۔پی ایس ایل میں 23 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے کوالیفائر میں میچ ریفری کی ذمہ داری روشن ماہنامہ ادا کریں گے، اس دوران علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائرز جبکہ مائیکل گف اور احسن رضا بالترتیب تیسرے اور چوتھے امپائر ہوں گے۔ایونٹ کا پہلا ایلیمنٹر 24 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا، اس میچ میں ریفری کی ذمہ داریاں آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے کے سپرد کی گئی ہیں، علیم ڈار اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز جبکہ رچرڈ ایلنگ ورتھ اور راشد ریاض بالترتیب تیسرے اور چوتھے امپائر ہوں گے۔25 فروری کو شیڈول ایلیمنٹر ٹو کے لیے روشن ماہنامہ کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے، اس دوران رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گے، علیم ڈار اور آصف یعقوب بالترتیب تیسرے اور چوتھے امپائر ہوں گے۔ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر بعد میں کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر