دہلی ہائی کورٹ کا ازدواجی ریپ کے کیس پر فیصلہ محفوظ

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز): ہائی کورٹ میں ازدواجی ریپ کو مجرمانہ قرار دینے کے کیس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس راجیو شکدھر اور سی ہری شنکر کی بنچ تعزیرات ہند کی دفعہ 375 کے تحت عصمت دری کے قانون میں استثنیٰ 2 کو ہذف کرنے کے ایک مقدمے کی سماعت کر رہی ہے۔استثناء 2 میں کہا گیا ہے کہ مرد کی طرف سے اپنی بیوی کے ساتھ زبردستی جنسی تعلق ریپ نہیں کہلائے گا، جب تک کہ بیوی کی عمر 15 سال سے کم نہ ہو۔حکومت نے مقدمے کے دوران عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ فیصلے سے پہلے ریاستی حکومتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کرنا چاہتی ہے جس پر 7 فروری کو ہائی کورٹ نے مرکز کو اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا تھا۔سماعت میں وکیل تشار مہتا نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ مرکز اس کیس پر ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔ مہتا نے کہا کہ اس نے جنوری میں اس معاملے پر ریاستی حکومتوں کے چیف سکریٹریوں اور خواتین کے قومی کمیشن کو خط لکھا تھا۔وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ عام طور پر جب کسی قانون کو چیلنج کیا جاتا ہے تو ہم ایک موقف اختیار کرتے ہیں لیکن وہ تجارتی یا ٹیکس کے قوانین ہوتے ہیں۔ بہت کم معاملات ایسے ہوتے ہیں جن کے نتائج کا دائرہ کار وسیع ہوتا ہے۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہم مشاورت کے بعد ہی اپنا موقف پیش کریں۔انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ اس کیس کی سماعت اس وقت تک ملتوی کردینی جانی چاہئے جب تک مرکز سے جواب نہیں ملتا تاہم عدالت نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور سماعت کو 2 مارچ تک ملتوی کردیا ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر