پیسے کی غیر قانونی منتقلی سے غربت میں اضافہ ہو رہا ہے: وزیرِ اعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پیسے کی غیر قانونی منتقلی سے غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کو ترقی پزیر ممالک سے غیر قانونی طور پر پیسوں کی منتقلی کے مسئلے کا سامنا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور منی لانڈرنگ بھی بڑے چیلنجز ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری بنیادی توجہ یہ ہونی چاہیے کہ کیسے اپنے لوگوں کو غربت سے نکالیں۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ہر سال غریب ممالک سے کرپشن سے لوٹے گئے 1 اعشاریہ 5 کھرب ڈالرز ترقی یافتہ ممالک کو بھیجے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امیر ممالک کو اپنے ملک میں پیسہ لانا مشکل اور مزدوروں کا آنا آسان بنانا ہو گا۔روسی ٹی وی سے انٹرویو میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سرد جنگ کے دوران ایک بلاک کا حصہ بننے سے پاکستان کی معیشت کو نقصان ہوا۔

 

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر