پیوٹن کا امن فوج بھیجنے کا بیان احمقانہ ہے، امریکی سفیر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)قوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ کا کہنا ہے کہ ڈونئیسک اور لوہانسک میں روسی فوج کے بطور امن فوج کا کردار ادا کرسکنے کا پیوٹن کا بیان احمقانہ ہے۔امریکی سفیر نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ اصل میں کیا ہیں، روس کے اقدامات کے نتائج سنگین ہوں گے،پیوٹن نے منسک معاہدے کی دھجیاں اڑائی ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یوکرین تنازعے کے سفارتی حل کیلئے اب بھی سفارتکاری کیلئے تیار ہیں۔پیوٹن کا یوکرین کے 2 علاقوں میں امن دستے بھیجنے کا حکمیوکرین کے سفیرسرگئی کیسلیٹس نے کہا ہے کہ روس کےحالیہ اقدامات سے قطع نظر یوکرین کی سرحدیں غیر تبدیل شدہ رہیں گی۔برطانوی ایلچی باربرا ووڈورڈ نے اپنے بیان میں کہاکہ سلامتی کونسل کو کشیدگی میں کمی لانے کیلئے روس پر زور ڈالنے پر متحد ہونا چاہیے۔اس معاملے پر چین کےسفیر ژانگ جون نے کہاکہ تمام متعلقہ فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، فریقین ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے کشیدگی کو ہوا ملے۔چینی سفیر نے کہا کہ یوکرین تنازع کے سفارتی حل کیلئے ہر کوشش کا خیر مقدم، حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔یوکرین کے تنازع پر سلامتی کونسل کا یہ تیسرا اجلاس تھا، یوکرین تنازع پر ہنگامی اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سربراہی روس کےپاس ہے۔وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا روس پر آج نئی پابندیاں عائد کرے گا، پابندیاں لگانے کے منصوبے پر اتحادیوں، شراکت داروں سے رابطے میں ہیں۔جاپان کا کہنا ہے کہ روس پر پابندیاں لگانے میں امریکا، جی سیون ممالک کیساتھ شامل ہونے کو تیار ہیں، جبکہ جاپانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ روس کیخلاف سخت ردعمل کیلئے تیار ہیں،پابندیاں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔واضح رہے کہ روس نے یوکرین کے دو کریملن حمایت یافتہ علیحدگی پسندعلاقوں میں روسی فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر