50لاکھ ملیں تو بھی خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے کسی ڈرامے میں کام نہیں کروں گی ، معروف اداکارہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)50لاکھ ملیں تو بھی خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے کسی ڈرامے میں کام نہیں کروں گی ۔ سابق وی جے، ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف نے کہا ہے کہ اگر انہیں پچاس لاکھ روپے کی پیش کش کی جائے تو بھی وہ ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے کسی ڈرامے میں کام نہیں کریں گی۔نجی ٹی وی ڈان کے مطابق انوشے اشرف حال ہی میں ’ٹو بی آنیسٹ‘ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اداکاری سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر باتیں کیں۔انوشے اشرف نے بتایا کہ سقوط ڈھاکہ سے قبل ان کا خاندان بنگلہدیش میں رہتا تھا جب کہ اب بھی ان کے بعض رشتے دار وہاں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ان کی طرح ایرانی نسل کے بہت سارے لوگ آباد ہیں۔پروگرام کے دوران انوشے اشرف نے گزشتہ برس یاسر حسین کے ساتھ ترک اداکاروں کے پاکستان میں کام کرنے کے معاملے پر ہونے والے سوشل میڈیا تنازع پر بھی بات کی اور کہا کہ دونوں اپنی اپنی جگہ درست تھے اور ان کے درمیان کوئی ذاتی اختلاف نہیں، بس اسی معاملے پر الگ الگ رائے تھی۔انوشے اشرف کے مطابق ان کا ذاتی خیال ہے کہ کسی بھی آرٹسٹ کو دوسرے فنکار کو ’کچرہ‘ نہیں کہنا چاہیے اور انہوں نے اسی وجہ سے ہی یاسر حسین سے اختلاف کیا تھا، کیوں کہ انہوں نے ترک اداکاروں کو کچرہ کہا تھا۔انوشے اشرف نے یاسر حسین کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ اچھی شخصیت کے مالک ہیں، وہ خواتین کے حقوق سمیت دیگر مسائل پر بھی آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔پروگرام کے دوران انوشے اشرف نے بتایا کہ ان کا فوری شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔اسی دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ سال قبل تقریبا ان کی شادی ہونے والی تھی مگر عین وقت پر انہوں نے ہونے والے شوہر سے تعلقات ختم کرلیے۔انوشے اشرف کے مطابق تعلقات ختم کرنے پر ابتدائی طور پر انہیں افسوس بھی ہوا، تاہم بعد میں انہوں نے شکرانے ادا کیے کہ انہوں نے شادی سے قبل ہی تعلقات ختم کیے۔اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے اپنے ہونے والے ممکنہ شریک حیات سے کس وجہ سے تعلقات ختم کیے؟ اور وہ کون تھے؟انہوں نے بتایا کہ کم از کم اگلے دو سال تک وہ شادی نہیں کریں گی اور اچھی بات یہ ہے کہ اب گھر والے بھی ان سے یہ سوال نہیں کرتے کہ وہ کب شادی کرنے والی ہیں؟پروگرام کے دوران انوشے اشرف نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جلد ہی صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے اور وہ اداکارہ کے ہونے والے شریک حیات کو جانتی ہیں۔تاہم انہوں نے صبا قمر کی شادی اور ہونے والے شریک سفر سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔کم اداکاری کرنے کے سوال پر انوشے اشرف نے بتایا کہ انہیں اچھے کرداروں کی پیش کش نہیں ہو رہی، اس لیے وہ اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں۔اسی دوران انوشے اشرف نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر انہیں خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے گئے ڈرامےیا کسی دوسرے منصوبے میں کام کرنے کے لیے پچاس لاکھ روپے کی پیش کش کی جائے، تو بھی وہ اس میں کام نہیں کریں گی۔

 



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر