محسن بیگ کیس،جنسی طور پر ایکسپوز کرنے والی یہ سیکشن لگا کر ایف آئی اے نے مراد سعید کو بھی شرمندہ کیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محسن بیگ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جنسی طور پر ایکسپوز کرنے والی یہ سیکشن لگا کر ایف آئی اے نے شکایت کنندہ (مراد سعید ) کو بھی شرمندہ کیا ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں محسن بیگ کے خلاف مقدمات خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عدالتی حکم پر پیش ہوئے ، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ پڑھ کر بتائیں کس جملے سے ہتک عزت کا پہلونکلتا ہے ، ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے مراد سعید سے متعلق محسن بیگ کا جملہ پڑھ کر سنایا ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کتاب کا صفحہ نمبر محسن بیگ نے پروگرام میں پڑھ کربتایا؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ یاف آئی اے نے کہا کہ یہ بات پروگرام میں نہیں کی گئی ، عدالت نے ایف آئی اے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، ڈائریکٹر سابئر کرائم ایف آئی اے نے کہا کہ ہم بھی آپ کے بچے ہیں ، اہلکار کو مارا پیٹا گیا ہے ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ ہمیں فحش گوئی کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی فحاشی آئین کا احترام نہ کرنا ہے ، بڑی فحاشی اظہار رائے پر پابندی لگانا اور اختیار کا اغلط استعمال کرنا ہے ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے کی پیکا کے سیکشن 21 کے تحت کارروائی نہیں بنتی تھی ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جنسی طور پر ایکسپوز کرنے والی یہ سیکشن لگا کر ایف آئی اے نے شکایت کنندہ (مراد سعید ) کو بھی شرمندہ کیا ہے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے کتاب کا حوالہ دیا تو اس کا جرم کیا ہے، آئین اظہار رائے کی آزادی پر قدغن نہیں لگا سکتا، قانون کیساتھ مذاق کیا جارہا ہے، لوگوں کی خدمت چھوڑ کر پیکا ایکٹ پر کام کیا جارہا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کتاب میں کوئی بات موجود ہے جس کا کوئی حوالہ دے تو آپ کارروائی کریں گے ؟ کیا اس کتاب میں یہ واحد صفحہ ہے جس پر شکایت کنندہ کا ذکر ہے ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ میں نے ریحام خان کی کتاب نہیں پڑھی ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ مفروضے پر بات کر رہے ہیں، کسی کی ساکھ اختیارات کے غلط استعمال سے نہیں بچتی ، ایف آئی اے نے ایسا کیس بنایا کہ پورا قانون ہی کالعدم قرار ہو جائے ، ایف آئی اے عوامی نمائندوں کی عزتیں بچانے میں لگی ہوئی ہے ۔عدالت نے لطیف کھوسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی مقدمہ اخراج کی درخواست قابل سماعت نہیں، جو کچھ ہوا اس پر کوئی آبزرویشن نہیں دیں گے ، ٹرائل کورٹ کو بتائیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جج کے خلاف ریفرنس لا رہے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ کسی جج کو دھمکایا نہیں جا سکتا ۔لطیف کھوسہ نے عدالت میں آئی جی اسلام آباد اور مجسٹریٹ کی انکوائری رپورٹ پڑھ کر سنائی ، رپورٹ میں لکھا کہ کچھ زخم آئے ہیں ۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر