بدتمیزی میں مقابلہ ہو تو علیزے شاہ ہی جیتیں گی: زرنش خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اداکارہ زرنش خان نے اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق اپنےخیالات کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر زرنش خان کے وجاہت رؤف کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں میزبان کے ایک سوال پر علیزے شاہ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔علیزے شاہ تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں میزبان نے سوال کیا کہ بدتمیزی کا مقابلہ ہو تو کون جیتے گا؟ اس پر زرنش خان نے کہا کہ انہیں لگتا ہےکہ اگر مقابلہ کسی سے بھی ہو تو وہی (علیزے شاہ) ہی جیتیں گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے انکشاف کیاتھا کہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پچھتانےلگے تھے۔دوسری جانب علیزے شاہ سے متعلق ساتھی اداکار نوید رضا بھی انکشاف کرچکے ہیں کہ انہوں نے اپنے ڈرامے میں یاسر نواز کے ساتھ بہت بدتمیزی کی تھی۔نوید رضا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں علیزے شاہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ جتنا مرضی کام کرلیں، جتنے بھی مشہور کیوں نہ ہوں، آپ کو اپنے سینئرز سے عزت سے پیش آنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر