فرحان اختر کا اپنی دوسری شادی پر رہتیک روشن کیساتھ ڈانس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حال ہی میں بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ دوسری شادی کرنے والے بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے اپنی دوسری شادی پر رہتیک روشن کے ساتھ ڈانس کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی شادی میں، دولہا اور ان کے بہترین دوست رہتیک روشن نے ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ کے گانے ’سینوریٹا‘ پر ڈانس کیا اور یہ ویڈیو بے حد وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں رہتیک اور فرحان کو اپنے گانے ’سینوریٹا‘ کے اسٹیپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو کے ایک حصے میں، رہتیک روشن اسٹیپ بھول جاتے ہیں۔ تاہم، وہ فرحان کی طرف سے تھوڑی بہت مدد حاصل کر لیتے ہیں اور پھر دوبارہ ڈانس کرنا شروع کردیتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رہتیک روشن نے اپنے والد راکیش روشن اور والدہ پنکی روشن کے ساتھ فرحان اور شیبانی کی شادی میں شرکت کی۔رہتیک روشن اور فرحان اختر بچپن کے دوست ہیں، جنہوں نے ’لک بائے چانس‘ اور ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ فرحان نے فلم ’لکشیا‘ میں رہتیک روشن کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔واضح رہے کہ شیبانی ڈانڈیکر اور فرحان اختر نے سال 2018 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور ہفتے کے روز کھنڈالہ میں ایک سادہ تقریب میں ان کی شادی ہوئی۔ خیال رہے کہ فرحان اختر نے ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں پہلی شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا۔
فرحان اختر اور ادھونا کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر