خون میں شکر کم کرنے والا بہترین ناشتہ یہ ہے

لندن(نیشنل ٹائمز): عالمی اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ دنیا بھر کی طرح ذیابیطس بھی پاکستان کی وسیع آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ لیکن صبح کے وقت ناشتے میں اس غذا سے ذیابیطس اور اس سے قبل کی کیفیت کو بہت حد تک قابو کیا جاسکتا ہے۔ذیابیطس کی غذاؤں کی ماہر، ڈاکتر لورین ہیرس کئی کتابوں کی مصنف بھی ہیں اور کہتی ہیں کہ صبح کے ناشتے میں ریشہ، پروٹین اور لحمیات متوازن ہوں تو اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔وہ کہتی ہیں کہ ناشتے میں مکمل دلیہ (اوٹ میل) کو پروٹین بھرے دہی میں ڈال کر کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ یہ بطورِ خاص ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کا جادوئی اثر پورے دن خون میں شکر معمول پر رکھتا ہے۔ دلیے میں فائبر کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو ایک کپ میں 8 گرام تک بھی ہوسکتی ہے۔دنیا کی اکثریت کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ 25 سے 38 گرام فائبر یا ریشے دار غذا کھائے یہ چینی کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور جسم میں انسولین کی پیداوار بھی بڑھاتا ہے۔ اس طرح فائبر کی عادت ٹائپ ٹو ذیابیطس روکنے میں بہت کارگر ثابت ہوتی ہے۔دلیے کو دہی میں ملاکرکھانے سے پروٹین کی ضرورت پوتی ہوتی ہے جس سے ناشتے کی توانائی حاصل ہوجاتی ہے۔ اس میں مونگ پھلی کا مکھن بھی ڈالا جاسکتا ہے لیکن چینی ملانے سے مکمل اجتناب کرنا ہوگا۔ پھلی کے علاوہ اخروٹ کا مکھن بھی بہت مفید ہوتا ہے اور اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ دلیے میں مونگ پھلی، بادام، پستے اور اخروٹ وغیرہ ملاکر کھانے سے بھی اچھے اثرات مرتب ہوتےہیں۔ ان تمام گریوں میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو انسولین کی تاثیر کو بڑھاتے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر