امریکا،روس تنازع کے حل کے لیے کانفرنس پر اصولی اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا اور روس کے صدور کا یوکرین تنازع کے حل کے لیے کانفرنس پر اصولی اتفاق ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق روس اور امریکا کے درمیان کانفرنس سے متعلق تیاریاں جمعرات کو شروع ہوں گی۔اس حوالے سے فرانس کا کہنا ہے کہ کانفرنس روس کے یوکرین پر حملہ نہ کرنے کی صورت میں ہی ممکن ہوسکے گی۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں بھی حملہ نہ ہونے کی صورت میں امریکی صدر جوبائیڈن اور روس کے صدر پیوٹن کی ملاقات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آثار ہیں کہ روس یورپ میں 1945 سے بڑی جنگ شروع کرسکتا ہے، برطانیہدوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی سے متعلق ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو حملوں سے متعلق وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین سرحد کے ساتھ روس کے شہری علاقوں میں بھی حملوں کا خدشہ ہے۔ شاپنگ سینٹرز، ریلوے اور میٹرو اسٹیشن پر حملے ہوسکتے ہیں۔امریکی سفارتخانے کے مطابق ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ میں حملوں کا خطرہ ہے۔ امریکی شہری عوامی مقامات پر غیرضروری جانے سے گریز کریں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر