یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک):سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ میں اختلافات مزید کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن نہیں پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا ۔پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے درخواست جمع کرادی ۔ درخواست یوسف رضا گیلانی نے جمع کرائی۔ شیری رحمان، روبینہ خالد سمیت دیگررہنما بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ تھے۔درخواست موصول ہونے کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 سینیٹرز کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی گئی ہے ۔پیپلزپارٹی سینیٹ میں نشستوں کے حساب سے دوسری اور مسلم لیگ ن تیسری بڑی جماعت ہے ۔پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق پیپلزپارٹی کو چیئرمین سینیٹ اور مسلم لیگ ن کو اپوزیشن لیڈر کی نشست دی گئی تھی لیکن چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہارنے کے بعد پیپلزپارٹی چاہتی ہے، قائد حزب اختلاف اس کا بنایا جائے جسے پی ڈی ایم ماننے کو تیارنہیں اور آج یہ نئی پیشرفت سامنے آئی ہے ۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے گزشتہ دنوں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں یہ طے ہوا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا ۔ اور انشاءاللہ ن لیگ کا ہی ہوگا۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی اس معاملے پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری کو فون کیا تھا ۔اور مطالبہ کیا تھا کہ پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔مولانا فضل الرحمن کے فون کے باوجود پیپلز پارٹی نے اپوزیشن لیڈر کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ میں اپنی درخواست جمع کرادی ہے۔ ن لیگ سینیٹ میں اعظم نذیر تارڑ کو اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتی ہے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر