بحیرہ روم؛ سخت سردی میں تارکین وطن کی ٹھٹھر کر ہلاکت پر مصری اسمگلر گرفتار

روم(نیشنل ٹائمز): گزشتہ ماہ بحیرہ روم کے راستے لیبیا سے یورپی ممالک میں داخل ہونے کی کوشش میں 7 تارکین وطن کھلے سمندر میں سخت سردی کے باعث ٹھٹھر کر ہلاک ہوگئے تھے جس پر مصر سے تعلق رکھنے والے ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اچھے مستقبل کی تلاش میں یورپی ممالک میں داخل ہونے کے لیے بحیرہ روم کے انتہائی پُرخطر راستے پر خستہ حال کشتی میں سفر کرنے والے 300 سے زائد تارکین وطن میں سے 7 سخت سردی میں ٹھٹھر کر ہلاک ہوگئے تھے۔ریسکیو ٹیم نے خستہ حال کشتی میں سے زندہ افراد کو اسپتال منتقل کیا تھا جو زندگی اور موت کی کشمکش میں تھے۔ اگر ریسکیو ٹیم بروقت نہ پہنچتی تو تمام مسافر اس سخت موسم میں ہلاک ہوجاتے۔گزشتہ ماہ ہونے والی ان ہلاکتوں پر اٹلی پولیس نے اب انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے ایک مصری ملزم کو گرفتار کر لیا جس پر رقم کے عوض تارکین وطن کو خستہ حال اور پرانی کشتی میں پُرخطر رستے کے ذریعے یورپی ممالک بھیجنے کا الزام ہے۔سخت سردی میں ٹھٹھر کر ہلاک ہونے والے تارکین وطن کا تعلق بنگلادیش سے ہے جب کہ زندہ بچ جانے والوں میں بھی اکثر کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔واضح رہے کہ ہر سال ہزار سے زائد افراد روشن مستقبل کے لیے غیر قانونی طور پر یورپی ممالک پہنچنے کی کوشش میں زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر