t سلام آباد(نیشنل ٹائمز) 53افیصد پاکستانیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیراعظم ہوں گے۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں 30 فیصد شہریوں نے وزیراعظم کی مدت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا ہے۔سروے کے مطابق بلوچستان سے سب سے زیادہ 75 فیصد افراد نے وزیراعظم کی مدت مکمل ہونے کا کہا۔پنجاب سے 55، سندھ سے 49 اور خیبرپختونخوا سے 45 فیصد شہری وزیراعظم کی مدت مکمل ہونے سے متعلق پُرامید نظر آئے۔سروے میں 34 فیصد پاکستانیوں نے حکومت کی کارکردگی کو اچھا اور 34 فیصد ہی نے کارکردگی کو بُرا قرار دیا۔t
وزیراعظم مدت مکمل کرلیں گے، 53 فیصد افراد پُرامید



