سری لنکاکی سرکاری پیٹرولیم کمپنی دیوالیہ، تیل خریدنے کیلئے رقم ختم

کولمبو(نیشنل ٹائمز)سری لنکا کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی دیوالیہ ہوگئی اور اس کے پاس تیل خریدنے کے لیے پیسے نہ ہونے پر ملک میں تیل کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے وزیر برائے توانائی نے اس بات کی تصدیق کی کہ ملک کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی کے پاس تیل کی خریداری کے لیے پیسے نہیں ہیں جس سے ملک میں تیل بحران کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہوسکتی ہے۔وزیر توانائی کاکہنا تھا کہ سیلون پیٹرولیم کمپنی (سی پی سی)مسلسل کیش کی کمی کا شکار ہے اور اب کمپنی کے پاس بیرون ممالکسے تیل خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔وزیر توانائی نے مزید کہا کہ ابتدا میں ہمارے پاس تیل امپورٹ کرنے کے لیے ڈالر نہیں تھے لیکن اب ہمارے پاس ڈالر خریدنے کے لیے روپیہ بھی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سرکاری پیٹرولیم کمپنی کو 83 بلین روپے (415 ملین ڈالرز) کا نقصان ہوا حتی کہ تیل کی فروخت پر سے اگر ٹیکس بھی اٹھالیے جائیں تو بھی نقصان کو پورا کرنے کے لیے یہ ناکافی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ڈیزل اور پیٹرول کی قلت کے باعث پیٹرول پمپس پر قطاریں لگی ہوئی ہیں جب کہ تیل کی قلت کے سبب پبلک ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر