یورپی یونین پاکستانی برآمدات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): یورپی یونین (ای یو) کی سفیر برائے پاکستان انڈرولا کامینارا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین پاکستانی برآمدات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان انڈرولا کامینارا نے کہا کہ یورپی یونین پاکستانی برآمدات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے جس میں اس کا حصہ پاکستان کی درآمدات کا35 فیصد ہے جب کہ پاکستان کی برآمدات 16 فیصد امریکا اور 6 فیصد چین جا رہی ہیں۔چیئرمین اکرام سہگل کے زیر صدارت کراچی کونسل برائے فارن ریلیشن (کے سی ایف آر)کے تحت منعقدہ وبینار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے قیام کا بنیادی مقصد اکنامک اور مانیٹری سسٹمز کے ذریعے یورپی ممالک اور دنیا دونوں میں امن کا فروغ ہے تاکہ سرحدوں اور رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے تجارت، ٹیکنالوجی، سائنسی ڈیولپمنٹ، مسابقتی گلوبل مارکیٹ اور سماجی ترقی کی حوصلہ افزائی کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال دو طرفہ سفارتی تعلقات کے 60 برس مکمل ہونیکا جشن منایا جائیگا۔ آئندہ برسوں میں پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلیے یورپی یونین بڑی مارکیٹ ثابت ہو سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر