وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہٹانے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر یار محمد رند نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو ہٹانے کے لیے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی۔یار محمد رند کچھی فائرنگ واقعہ کے خلاف بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے سامنے احتجاجی دھرنا میں شریک تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ وزیراعظم ہماری جان اس وزیراعلیٰ سے چھڑوا دیں، سانحۂ کچھی کے ملزمان اڑتالیس گھنٹوں میں گرفتار نہ ہوئے تو سخت لائحہ عمل اختیار کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر یار محمد رند کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدے دار ہوتے ہوئے درخواست کرتے ہیں کہ انصاف دو، عمران خان صاحب آپ بائیس کروڑ عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کچھی کی تحصیل بالاناڑی میں فائرنگ کے واقعہ میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر